Sports

ہندستان کی انڈر 19 ٹیم نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سےروندا

32views

تین میچوں کی سیریز میں ناقابل تسخیر 0-2 سے ہندستان کی شاندار برتری

پڈوچیری، 23 ستمبر (یو این آئی) ساحل پاریکھ (ناٹ آؤٹ 109) اور ابھیگیان کنڈو (ناٹ آؤٹ 53) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پیر کو آسٹریلیا کو نو وکٹوں سے شکست دے کر 2-0 سے تین میچوں کی سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم جو آج یہاں 177 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری تھی، کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ تیسرے اوور میں ہیری ہوکسٹرا نے رودھ پٹیل کو (10) پر رونالڈو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اس کے بعد ساحل پاریکھ اور ابھیگیان کنڈو نے ہندوستانی اننگز کو سنبھالا اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 22 اوورز میں ایک وکٹ پر 177 رنز بنائے اور میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ ساحل نے 75 گیندوں میں 14 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 109 رنز (ناٹ آؤٹ 109) کی سنچری اننگز کھیلی۔ وہیں ابھیگیان کنڈو نے 50 گیندوں میں نو چوکے لگا کر (50 ناٹ آؤٹ) رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیری ہوکسٹرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ہندوستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پیر کو ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 176 رنز سے ڈھیر کردیا تھا۔آج یہاں آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں تھا اور محمد امان نے اوپنر ایلکس لی ینگ (19) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ دوسرے اوپنر ریلی کنگسل (15) کو محمد امان نے رن آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کوئی بھی آسٹریلوی بلے باز ہندوستانی گیندبازی کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور ان کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ اولیور پی کے (15)، جیک کرٹین (17) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ایڈیسن شریف نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ (39) کی اننگز کھیلی۔ کرسچن ہوے (28)، لنکن ہوبز (16)، ہیڈن شلر (2)، وشوا رام کمار (6) اور ہیری ہوکسٹرا (9) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہندوستانی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے سامنے آسٹریلوی ٹیم 49.3 اوورز میں 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے 177 رنز بنانے ہوں گے۔ہندوستان کی جانب سے سمرتھ ناگراج، محمد امان اور کرن چورملے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یودھجیت گوہا اور ہاردک راج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.