پٹنہ، 4 نومبر:۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد تمام لوگ اپارٹمنٹ اور کثیر المنزلہ عمارت سے نکل کر کھلے میدان میں آگئے۔ پوری رات لوگ اس سے ڈرتے رہے۔ پٹنہ کے علاوہ مونگیر، موتیہاری، نوادہ، بکسر، بھوجپور اور جہان آباد میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ مغربی چمپارن، مظفر پور اور چھپرہ میں بھی لوگوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔ لوگ رات کا کھانا کھا کر سونے کی تیاری کر رہے تھے کہ تبھی زلزلہ آگیا۔ جمعہ کی دیررات 6.4 شدت کے زلزلے نے نیپال میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ 128 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی اور بچاو? کا کام جنگی پیمانہ پر جاری ہے۔ سب سے زیادہ تباہی رکوم پچھم اور جاجرکوٹ میں ہوئی ہے۔ نیپال کے قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے جاجر کوٹ ضلع کے لامیڈانڈا میں تھا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593066