پٹنہ، 9 نومبر :۔ بہار کے نائب وزیراعلی تیجسوی یادو کا آج یوم پیدائش ہے۔ تیجسوی اب 34 سال کے ہوگئے ہیں۔ رات 12 بجے ہی تیجسوی کے گھر والوں نے کیک کاٹ کر ان کا برتھ ڈے منائی۔ اس موقع پر تیجسوی کے ساتھ ان کے والد لالو یادو، والدہ رابڑی دیوی، بہن میسا بھارتی، بھائی تیج پرتاپ یادو اور ان کی اہلیہ راج شری بھی تصویروں میں نظرآ رہے ہیں۔ تیجسوی نے تین کیک کاٹ کر اپنا یوم پیدائش منایا۔ پارٹی کارکنان آج غریبوں کو کھانا بھی کھلائیں گے۔ انہوں نے تیجسوی یادو کے یوم پیدائش کے موقع پر پٹنہ کی کئی کچی آبادیوں کا دورہ کرنے اور غریبوں کے درمیان دعوت کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یقیناً پارٹی کارکنان اپنے لیڈر تیجسوی یادو کی سالگرہ دھوم دھام سے منانا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کارکنان اور لیڈر تیجسوی کی سالگرہ کی پارٹی کو مختلف پلان بنا کر بہت خاص بنانا چاہتے ہیں، اس کے لیے وہ بہت ساری تیاریاں کر رہے ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593060