ہومBiharبی جے پی نے 23 لاکھ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کیا

بی جے پی نے 23 لاکھ طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ کیا

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

نیٹ پیپر لیک پر تیجسوی یادو کا حملہ

پٹنہ، 12 مئی (یواین آئی ): بہار اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور آر جے ڈی کے قومی ایگزیکٹو صدر تیجسوی یادو نے نیٹ یو جی امتحان کے پیپر لیک ہونے اور اس کے بعد امتحان کی منسوخی پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس بدانتظامی کی وجہ سے ملک کے 23 لاکھ محنتی طلبہ کا مستقبل ایک بار پھر داؤ پر لگ گیا ہے۔تیجسوی یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں پیپر لیک کے واقعات ایک معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا”بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں ایک عام امتحان بھی شفاف طریقے سے منعقد نہیں ہو پا رہا ہے۔ مسلسل پیپر لیک کے واقعات حکومت کی پالیسی اور نیت دونوں پر سوالیہ نشان کھڑے کر رہے ہیں۔”تیجسوی یادو نے دوبارہ امتحان کے فیصلے سے پیدا ہونے والی مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئےکہا کہ 23 لاکھ طلبہ کو ملک بھر کے 552 شہروں میں قائم مراکز تک دوبارہ سفر کرنا ہوگا۔ غریب اور متوسط طبقے کے والدین پر سفر اور قیام و طعام کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا اور بار بار امتحانات کی منسوخی سے طلبہ شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔قائدِ حزبِ اختلاف نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ حکومت اس پورے معاملے کے سماجی اور معاشی اثرات کا جائزہ لے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی ترجیح ذمہ داری طے کرنے کے بجائے اپوزیشن کے خلاف اداروں کا استعمال کرنا بن گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ محض رسمی جانچ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ حکومت کو اپنے نظام کا خود احتسابی کے ساتھ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.