مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے پٹنہ کے AIIMs کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ بہار کے شہر بکسر میں ہوئے ریل حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری اور بہترین علاج فراہم کرے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ شدید طور پر زخمی ہونے والے مسافروں کو AIIMs میں داخل کیا گیا ہے اور اُن کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پٹنہ کے AIIMs کو ہدایات دی گئی ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت ہر طرح کی صحت سہولیات فراہم کرنے کے تئیں عہد بند ہے۔×
پٹنہ ایمس بہار کے شہر بکسر میں ہوئے ریل حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری اور بہترین علاج فراہم کرے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
مقالات ذات صلة










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593091