بہار میں، نئی دلّی-پٹنہ-ہاوڑہ اصل روٹ پر ریل لائن کی بحالی اور مرمت کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ بدھ کے روز بکسر کے رگھوناتھ پور میں آنند وہار-کاماکھیا نارتھ ایکسپریس پٹری سے اترگئی تھی۔ ریلوے کے عہدیداران نے کہاہے کہ 300 سے زیادہ مزدور، تکنیکی اور انجینئرنگ اہلکار ریل خدمات کو بحال کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ بہار میں ہوئے ریل حادثے کے سبب 31 سے زیادہ ٹرینیں منسوخ کردی گئی تھیں اور سبھی اہم ریل گاڑیاں تبدیل شدہ راستوں سے چل رہی تھیں۔ اِس ریل حادثے میں چار مسافروں کی جان گئی تھی۔
بہار میں بکسر-آرہ-پٹنہ ریل سیکشن کی، جانے والی لائن پر ٹرین خدمات شروع
مقالات ذات صلة











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593081