واشنگٹن، 27 اکتوبر (یواین آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے میں صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ حملے اسرائیل اور ایران کے درمیان مہینوں سے جاری باہمی کشیدگی کو اختتام پذیر کرنے والے ہوں گے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک کے اپنے دفاع کے عزم کی کوئی حد نہیں ہے۔ اس سے قبل اسرائیل کی طرف سے ایرانی فوجی مقامات پر حملے کیے گئے۔ عباس عراقچی نے ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے ہمارے عزم کی کوئی حد نہیں ہے۔تین باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے کل جمعہ کو تہران کو ثالثوں کے ذریعے ایک پیغام بھیجا، جس میں اس نے حملے کی نوعیت کے حوالے سے اشارہ دے دیا تھا۔ اس پیغام میں اسرائیل نے ایرانیوں کو جواب دینے سے خبردار کیا۔ایک باخبر ذریعے کے مطابق اسرائیلیوں نے ایرانیوں پر پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ وہ عام طور پر کس قسم کا حملہ کریں گے اور کس چیز پر حملہ نہیں کریں گے۔ ان ذرائع نے مزید کہا کہ اسرائیلی پیغام تین فریقوں کے ذریعے پہنچایا گیا تھا۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان حملوں کے جاری تبادلے کو محدود کرنے کی کوشش اور وسیع پیمانے پر کشیدگی کو روکنے کی ایک کوشش تھی۔اس معلومات کا انکشاف امریکی اور اسرائیلی حکام کی جانب سے اس وضاحت کے بعد سامنے آیا ہے کہ صبح کے وقت فضائی حملوں کو تین مراحل میں پورا کیا گیا۔ حملوں کی پہلی لہر ایرانی فضائی دفاعی نظام پر مرکوز تھی۔ دوسری اور تیسری لہر نے میزائل اور ڈرون اڈوں اور ہتھیاروں کی تیاری کے مقامات کو نشانہ بنایا۔تہران نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیلی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ تاہم ان حملوں سے کچھ مقامات پر صرف محدود نقصان ہوا۔ حملوں نے تہران، ایلام اور اہواز کے صوبوں کو متاثر کیا۔
108
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیرف
چین، کناڈا، میکسیکو نے امریکی ٹیرف اقدام کی شدید مخالفت کی بیجنگ/میکسیکو/کناڈا، 2 فروری (یو این آئی) چین، کناڈا اور...
غزہ کے شہریوں کا ٹرمپ کی نقل مکانی کی تجویز پر احتجاج
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں نے ہفتہ کو سڑکوں پر اتر کر یہاں...
غزہ سے 64 لاشیں برآمد، سول ڈیفنس نے سنگین انسانی بحران کا دیا انتباہ
غزہ، 2 فروری (یو این آئی) غزہ کے سول ڈیفنس نے ہفتے کے روز فلسطینی علاقے میں سنگین انسانی حالات...
نیتن یاہو ٹرمپ سے بات چیت کیلئے امریکہ کا دورہ کریں گے
تل ابیب، 02 فروری (یو این آئی) اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے...