
79views
متعلقہ افسران کو مسائل کا حل کرنے کی ہدایت
جدید بھارت نیوز سروس
چترا ،10 ؍جنوری:چترا کلکٹریٹ واقع میٹنگ روم میں ڈی سی رمیش گھولپ نے اے سی اروند کمار، ایس ڈی او چتر اظہور عالم اور تمام متعلقہ ضلعی سطح کے افسران کے ساتھ جنتا دربار کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے آنے والے عام لوگوں کے مسائل ایک ایک کرکے سنے گئے۔جنتا دربار میں بنیادی طور پر جو معاملات سامنے آئے ان میں اراضی تنازعہ، اسکولوں میں پینے کے پانی کی فراہمی، بجلی، ابو آواس، منریگا، چیف منسٹر ایمپلائمنٹ جنریشن اسکیم، کنیادان اسکیم اور دیگر معاملات تھے۔ڈی سی نے ان سے ملنے آنے والے تمام عام لوگوں کے مسائل سے متعلق درخواستوں کا ایک ایک کرکے جائزہ لیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو قواعد کے مطابق جلد از جلد حل کیا جائے گا۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو بھی اس معاملے کو حل کرنے کی ہدایت کی۔
