Bihar

معاون اردو مترجمین کو جلد ملے گا تقرری کا پروانہ : قاری صہیب

7views

فائنل رزلٹ جاری ہونے کے بعد راجد ایم ایل سی نے بی ایس ایس سی کے چیئرمین سے کی ملاقات

پٹنہ11 دسمبر (راست) راشٹریہ جنتادل کے ممبر کونسل قاری صہیب نے بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے چیئرمین محمد سہیل سے ملاقات کر معاون اردو مترجمین کے فائنل رزلٹ کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد فائنل رزلٹ کی کاپی اردو ڈائریکٹوریٹ کو سونپ دی جائے تاکہ تقرری کا معاملہ جلد حل ہو جائے، واضح ہوکہ پی ٹی – مینس اور پھر انٹرویو کے بعد بھی تقرری کا معاملہ زیر التوا تھا، عدالت میں معاملہ زیر التوا ہونے کی وجہ سے امیدواروں کو در در بھٹکنا پڑا کافی تگ و دو کے بعد کیس واپس لیا گیا بعد ازیں بالآخر فائنل رزلٹ شائع کردیا گیا اب امیدواروں کو صرف اور صرف تقرری کا انتظار ہے، تفصیلی بات چیت کے دوران راجد ایم ایل سی قاری صہیب نے کہا چئیرمین موصوف کا بھی بڑا رول رہا ہے رزلٹ کی اشاعت میں اس امیدواروں کی طرف سے بھی شکریہ ادا کیا جا رہا ہے، اب بس اسٹاف سلیکشن کی ذمہ داری ہے کہ جلد از جلد کامیاب امیدوار کے سارے کاغذات اردو ڈائریکٹوریٹ کو سونپ دے اس لیے کہ پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی ہے، چیئرمین محمد سہیل نے کہا کہ جو بھی دشواری تھی اب دور کرلی گئ ہے بس حتمی رزلٹ کی تفصیلات کے متعلق سارے کاغذات تیار کر لئے گئے اور بہت ہی جلد راج بھاشا اردو کو سونپ دیا جائے گا اس کے فوراً بعد تقرری نامہ امیدواروں کو دے دیا جائے گا، واضح ہو کہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد معاون اردو مترجمین کے امیدوار کئ سالوں سے دردر بھٹک رہے ہیں عدلیہ سے لیکر سیاسی جماعتوں کے لیڈران تک دروازے پر دستک دیتے رہے ہیں، قاری صہیب نے اس معاملہ کو لیکر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو کئ بار خط لکھا اور پھر قانون ساز کونسل میں بھی پرزور انداز میں مذکورہ معاملہ کو اٹھایا اور لگاتار اسٹاف سلیکشن کے چیئرمین سے ملاقات کرتے رہے تب جاکر یہ معاملہ حل ہوا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.