Sports

ایشین گیمز: ہندوستان میڈل ٹیلی میں چوتھے مقام پر؛تمغوں کی تعداد 60 پہنچی

124views

ایشین گیمز میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی نویں دن بھی جاری رہی۔ اب تک ہندوستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد 60 پہنچ چکی ہے جس میں 13 طلائی تمغے ہیں اور 24 چاندی کے تمغے۔ بقیہ 23 کانسے کے تمغے ہیں۔ میڈل ٹیلی میں میزبان چین سرفہرست بنا ہوا ہے۔ اس نے اب تک 145 طلائی، 80 چاندی اور 42 کانسے کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 267 تمغے حاصل کر لیے ہیں۔ دوسرے مقام پر جاپان ہے جس نے 122 (32 طلائی، 45 چاندی، 45 کانسہ) تمغے حاصل کیے ہیں، اور جنوبی کوریا 133 (31 طلائی، 39 چاندی، 63 کانسہ) تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔ آئیے نیچے نظر ڈالتے ہیں ہندوستانی کھلاڑیوں کی آج کی اہم کارکردگیوں پر…

  • ہندوستان کو 4×400 میٹر ریس (مکسڈ ٹیم کے کھلاڑی: محمد اجمل، ودیا رامراج، راجیش رمیش، شبھا ونکٹیشن) میں کانسہ کا تمغہ ملا تھا، لیکن ریفری نے سری لنکا کو ڈسکوالیفائی کر دیا جس کے بعد ہندوستان کا کانسے کا تمغہ چاندی کے تمغہ میں اپگریڈ ہو گیا۔
  • ہندوستانی خاتون اتھلیٹ این سی سوجن نے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ این سی سوجن نے 6.63 میٹر دور چھلانگ لگا کر ہندوستان کی جھولی میں یہ تمغہ ڈالا۔
  • ہندوستانی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہندوستان نے آج بنگلہ دیش کو 0-12 سے شکست دی۔ ہرمن اور مندیپ سنگھ نے گول کی ہیٹرک لگائی۔
  • ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے پری-کوارٹر میں جگہ بنا لی ہے۔ انھوں نے مین ڈبلز میں ہانگ کانگ کے چاؤ ہن لانگ اور لوئی چن وائی کو 11-21، 16-21 سے شکست دی۔
  • ہندوستان کو آرچری کی چاروں ٹیموں (کمپاؤنڈ مینس ٹیم، کمپاؤنڈ ویمنس ٹیم، ریکرو مینس ٹیم اور ریکرو ویمنس ٹیم) نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
  • ہندوستانی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں نے آج تاریخ رقم کرتے ہوئے ایشین گیمز میں ویمنس ڈبلز میں ملک کو پہلی بار تمغہ دلایا۔ ستیرتھا مکھرجی اور اہیکا مکھرجی سیمی فائنل میں 4-3 سے ہار گئیں، لیکن انھیں کانسہ کا تمغہ حاصل ہو گیا۔
  • ہندوستان نے اسکویش میں جیت حاصل کی ہے۔ انہت اور ابھے سنگھ نے گروپ اسٹیج کے تیسرے مقابلے میں جیت درج کی۔ انہت اور ابھے نے مکسڈ ڈبلز کے مقابلے میں 0-2 سے جیت حاصل کی ہے۔ اب فائنل اسٹیج کا مقابلہ کل منعقد ہوگا۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.