74
عمان، 24 نومبر (یو این آئی) اردن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب اتوار کو ہونے والی فائرنگ میں ایک بندوق بردار ہلاک اور تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔یہ اطلاع اردن کے پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک بیان میں دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آج صبح حملہ آور نے سفارت خانے کے قریب گشت کرنے والی ٹیم پر فائرنگ کی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ تعاقب کرنے کے بعد فائرنگ ہوئی جس میں بندوق بردار مارا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت نارمل ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔