National

’اتحاد سے گھبرائی بی جے پی! کیجریوال کو گرفتار کرنے کی تیاری‘ عام آدمی پارٹی کا دعویٰ

98views

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو لے کر دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا! میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیجریوال حکومت میں وزیر اور عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھاردواج نے کہا، “ہمیں معلوم ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اگلے 2-3 دنوں میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ٹھوس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے لیے نہ صرف ای ڈی بلکہ سی بی آئی بھی اقدامات کر رہی ہے۔‘‘

کسان تحریک کے دوران 3 پولیس اہلکاروں کی موت اور 30 زخمی، پولیس کا دعویٰ

سوربھ بھاردواج نے مزید کہا، ’’سوال یہ ہے کہ مرکزی حکومت اتنی جلد بازی کیوں دکھا رہی ہے؟ بی جے پی سے وابستہ لوگ بھی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ اگر (کانگریس کے ساتھ) اتحاد ہوتا ہے، تو اروند کیجریوال جیل جائیں گے اور اگر انہیں باہر دیکھنا چاہتے ہیں تو ایک ہی راستہ ہے کہ اروند کیجریوال کانگریس کے ساتھ اتحاد کا حصہ نہ بنیں۔ یہ واضح ہے کہ بی جے پی بہت گھبرائی ہوئی ہے۔‘‘

کینیڈا: مسلم خاندان کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

اس سے پہلے 22 فروری کو ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے سی ایم کیجریوال کو 7 واں سمن بھیجا تھا۔ ای ڈی نے پہلے کیجریوال کو چھ بار سمن بھیجا تھا لیکن دہلی کے وزیر اعلی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ دہلی شراب پالیسی معاملے میں مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزامات لگے ہیں۔ ای ڈی اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مسلسل سمن جاری کر رہی ہے۔

وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری، 23 فلسطینی جان بحق

اس سے پہلے 14 فروری کو بھی ای ڈی نے کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے سمن بھیجا تھا لیکن کیجریوال ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ سال 2 نومبر، 21 دسمبر اور اس سال 3 جنوری، 18 جنوری اور 2 فروری کو بھی ای ڈی نے سی این کیجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے سمن جاری کیا تھا۔

Follow us on Google News