International

امریکی مصنف و صحافی جیفری شان کنگ کا اسلام قبول کرنے کا اعلان، کہا- ’امن اور محبت کے مذہب کا انتخاب کیا‘

122views

واشنگٹن: مشہور امریکی مصنف اور صحافی جیفری شان کنگ نے اپنی بیوی رائے کنگ کے ہمراہ دین اسلام قبول کر لیا ہے۔ چوالیس سالہ شان کنگ، جو کہ ایک انعام یافتہ مصنف، صحافی اور انسانی حقوق کے مدافع ہیں، نے نسل پرستی اور بالخصوص افریقی اور مسلم مخالف تشدد کے خلاف آواز اٹھا کر شہرت حاصل کی ہے۔

شان کنگ نے صحافت کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لئے بھی کام کیا ہے اور گزشتہ سال اکتوبر میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی تھی۔ جیفری شان کنگ کو یہودیوں اور اسرائیل کے خلاف بیانات دینے اور فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پہلے شیڈو-بین اور پھر غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

حالیہ مہینوں میں شان کنگ نے مسلمانوں، خاص طور پر فلسطینیوں کے حقوق کے لئے بھرپور آواز اٹھائی جس کی وجہ سے امریکہ میں ان کی مخالفت بھی ہوئی لیکن اب وہ حلقہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔ شان کنگ نے فیس بک پر اپنے اسلام قبول کرنے اور کلمہ شہادت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کی اور دنیا کو بتایا کہ انہوں نے امن اور محبت کے مذہب کا انتخاب کیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.