National

ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، بنگلورو ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ

142views

نئی دہلی: ایئر انڈیا ایکسپریس کے طیارے نے ہفتے کی رات ٹیک آف کے فوراً بعد ایک انجن میں آگ لگنے کے بعد بنگلورو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس کے بعد تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا۔ یہ طیارہ بنگلورو سے کوچی جا رہا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد عملے کے ارکان نے اے ٹی سی کو انجن میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ایک ترجمان نے کہا، “جیسے ہی بنگلورو-کوچی فلائٹ نے ٹیک آف کیا، دائیں انجن سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے گئے، اس کے بعد طیارے کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا اور جہاز ہفتے کی رات بنگلورو ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا۔ گراؤنڈ سروسز نے بھی آگ لگنے کی اطلاع دی اور طیارے کو خالی کرا لیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسافروں کو جہاز سے بحفاظت اتار لیا گیا اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ایئر لائنز مسافروں کے لیے متبادل طیارے کا انتظام کر رہی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے ساتھ مل کر واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.