Bihar

پٹنہ کے اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، مشتعل اہل خانہ نے عمارت کو آگ لگا دی

86views

پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے دیگھا تھانہ علاقے کے ایک نجی اسکول میں طالب علم کی لاش ملنے کے بعد لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے سڑک بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی اور اسکول کو بھی آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق تین سالہ بچہ جمعرات کو اسکول گیا تھا لیکن گھر واپس نہیں آیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ دن کہتی رہی کہ بچہ اسکول سے گھر چلا گیا۔ تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچے کو ایک بار دیکھا گیا جس کے بعد وہ کلاس سے غائب ہو گیا۔

کافی تلاش کے بعد رات ڈھائی بجے بچے کی لاش اسکول کے گٹر سے برآمد ہوئی۔ لاش ملنے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ مشتعل افراد نے سڑک بلاک کر کے ہنگامہ آرائی کی اور اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی۔ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔ مقتول کے لواحقین اسے قتل قرار دے رہے ہیں۔

ایک پولیس افسر نے جمعہ کو بتایا کہ 16 مئی کو دیگھا تھانہ علاقے سے ایک بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات کے دوران مذکورہ بچے کی لاش اس کے اسکول کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

پٹنہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ چندر پرکاش نے کہا، ’’”سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہم نے دیکھا کہ بچہ اسکول میں داخل ہوا لیکن کسی بھی موقع پر اسے اسکول کے احاطے سے نکلتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ ہم اسے قتل کا معاملہ سمجھ رہے ہیں کیونکہ وہ بچے کی لاش کو چھپایا جا رہا تھا اور اس سے مجرمانہ عزائم ظاہر ہوتے ہیں، تفتیش جاری ہے۔‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.