National

مہاراشٹر: مفرور پولیس اہلکار کے گھر سے ایک کروڑ نقد اور سونا ضبط

132views

ممبئی: مہاراشٹر کے بیڈ ضلع میں پولیس نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں ملزم پولیس اہلکار کے گھر سے 1.08 کروڑ روپے نقد اور 72 لاکھ روپے کے سونا اور زیورات ضبط کیے ہیں۔ ایک عہدیدار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس انسپکٹر ہری بھاؤ کھاڑے (52) کو 15 مئی کو بدعنوانی کے ایک معاملے میں ملزم بنایا گیا تھا اور تب سے وہ مفرور ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے کھاڑے اور دیگر 2 افراد کے خلاف ایک کیس میں شکایت کنندہ کو ملزم نہ بنانے کے لیے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان نے بعد میں اپنی ڈیمانڈ 30 لاکھ روپے کر دی۔ اے سی بی نے سب سے پہلے ملزم کشک جین (29) کو 5 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے پکڑا۔

اہلکار نے بتایا کہ وارنٹ ملنے کے بعد پولیس نے جمعرات کو بیڈ کے چانکیہ پوری علاقے میں کھاڑے کے گھر کی تلاشی لی اور 1.08 کروڑ روپے نقد، 970 گرام سونے کے بسکٹ اور 72 لاکھ روپے کے زیورات اور 5.5 کلو چاندی ضبط کی۔ افسر نے بتایا کہ پولیس نے کھاڑے کے چار فلیٹ اور ایک دکان سے متعلق جائیداد کے دستاویزات بھی ضبط کر لیے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.