Jharkhand

نفرت پھیلا کر ووٹوں کی بھیک مانگنے والی پارٹی کو در کنار کریں:پپو یادو

13views

پپو یادو کا مودی سے سوال: 140 کروڑ روہنگیا کے نام پر کب تک کارپوریٹوں کی مدد کریں گے

جدید بھارت نیوز سروس
مدھو پور 16نومبر: جیسے جیسے جھارکھنڈ میں ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ قریب آرہا ہے، بڑے بڑے لیڈروںکا ھجوم لگنا شروع ہوگیا ہے ،اسی سلسلے میں بہار پورنیہ سے کانگریس کے ایم پی راجیو رنجن عرف “پپو یادو” سنتھال پرگنہ کے مدھو پور اور سارٹھ اسمبلی میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے انتخابی کیمپ لگائے ہیں اور انڈیا اتحاد کے امیدوار کے حق میں عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے!اس موقع پر ایم پی پپو یادو نے مدھو پور “ادیتی ان” ہوٹل میں پریس کانفرنس کی اور صحافیوں کو بتایا کہ جیسے ہی الیکشن آتے ہیں، بی جے پی والے نیند سے بیدار ہو جاتے ہیں اور ذات پات اور مذہب کا سبق پڑھانےعوام کے بیچ نکل جاتے ہیںاور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ 10 سال تک مرکز میں بی جے پی کی مودی حکومت نے اس ملک کے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا اور ہمیں ذات پات اور مذہبی مسائل میں الجھا کر رکھ دیا تاکہ ملک کے لوگوں کا خیال نہ رہے۔ ہمارے نکمےپن پر! انہوں نے کہا کہ میں نریندر مودی سے چار سوال کرتا ہوں کہ پورے ملک میں 140 کروڑ روہنگیا ہیں، یہ بتائیں کہ آپ کب تک روہنگیوں کے نام پر کارپوریٹوں کی مدد کریں گے۔ 17 سال ہو گئے آج تک روہنگیوں کو ملک سے باہر کیوں نہیں نکالاگیا؟شری یادو نے کہا کہ کانگریس انڈیا الائنس کے سبھی لوگ ملک میں محبت کی بات کرتے ہیں اور ساتھ رہنے کا سبق دیتے ہیں کیونکہ جب تک ہم متحد رہیں گے، کوئی ہمارے ملک پر میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اس لیے ملک کے لوگوں کو متحد رہنے اور نفرت کی آگ کو ہوا دینے والی بی جے پی کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے، تب ہی ہم ایک مضبوط ملک بنا سکتے ہیں! 20 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور انڈیا الائنس کے امیدوار کے حق میں ایک ایک ووٹ ڈالیں اور ایک مضبوط حکومت بنائیں۔ اس موقع پر منہاج عالم خان، اروند یادو وغیرہ موجود تھے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.