West Bengal

ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول پہنچا

6views

اقلیتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ کے بعدکا نفرنس کی

آسنسول،20نومبر (راست) ریاستی اقلیتی کمیشن کا چھ رکنی وفدآسنسول پہنچا ۔ریاستی چیئرمین احمد حسن کی قیادت میں کمیشن کا وفد نے پہلے پہر میں ضلع مغرب بردوان کے اقلیتی نمائندوں سے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی تدابیر بتائی۔ بعد ازاں کمیشن کے وفد نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کمشنریٹ کے افسران کے ہمراہ میٹنگ کی۔ اس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کیا۔ چیئرمین احمد حسن نے بتایا کہ ریاستی اقلیتی کمیشن ریاست میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے پابند عہد ہے اور اسی مقصد کے تحت کمیشن کا وفد مغربی بردوان کے ہیڈ کوارٹر آسنسول پہنچا اور صبح میں اقلیتوں کے مختلف نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا اور ان کے مسائل کو سنا اور ان کے مسائل کی حل کی تدابیر بھی پیش کی گئی۔ اس سلسلے میں ضلعی اقلیتی فلاح و بہبود کے افسر کو فعال ہونے کی ہدایت دی گئی۔ ریاستی حکومت کے اقلیتی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے واقف کرانے اور ریاستی حکومت کی کے منصوبوں کو اقلیتوں تک پہنچانے کے لیے ہدایت دی۔ اقلیتی نمائندوں کو ہدایت دی کہ وہ لوگ ضلعی انتظامیہ اور اقلیتی فلاح و بہبود کے اثر سے رابطے میں رہیں نیز جو کوئی کام جس شعبہ کا ہو اس سے براہ راست رجوع کریں، اگر کسی طرح کی کوئی دشواری پیش آتی ہے تو اس سلسلے میں شکایت نامہ کی کاپی کمیشن کو ارسال کریں، بروقت کاروائی کی جائے گی۔ کمیشن کے چیئرمین احمد حسن نے بتایا کہ ریاست کی وزیراعلی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے پابند عہد ہیں اور اسی کے پیش نظر انہوں نے اقلیتوں کے مسائل کو جاننے اور ان کے حل کی تدابیر کے لیے کمیشن کو ہدایت دی جس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.