42
صاحب گنج، 20 نومبر:(جدید بھارت نیوز سروس) صاحب گنج ضلع کے بوریو اسمبلی حلقہ کے تحت میندرو بلاک کے باچا پنچایت میں سڑک نہ ہونے سے ناراض ہو کر بوتھ نمبر 4 کے قبائلی ووٹروں نے ووٹ کا بائیکاٹ کیا۔ گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ ترقی کے نام پر کئی سالوں سے ان کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے۔ پنچایت میں سڑکوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے عوامی نمائندوں نے اس طرف کبھی توجہ نہیں دی۔ اس وجہ سے وہ اس بار ووٹنگ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔