واشنگٹن، 26 اکتوبر (یو این آئی) خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے عالمی بینک کو وسیع تر شراکت کو فروغ دینے، متوسط آمدنی والے ممالک کو مزید قرض لینے کی ترغیب دینے اور ترقی کے اثرات کو گہرا کرنے کیلئے زیادہ مسابقتی قیمتوں کے تعین ماڈل کے ساتھ زیادہ کفایتی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔محترمہ سیتا رمن نے آج یہاں ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سالانہ میٹنگ 2024 کے دوران ورلڈ بینک میں ‘مستقبل کیلئے تیار ورلڈ بینک گروپ پر ترقیاتی کمیٹی کے مکمل اجلاس میں شرکت کی اور 1944 کی بریٹن ووڈس کانفرنس کے دوران کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کی بنیاد رکھنے میں گلوبل ساؤتھ کی اہم شراکت کو نوٹ کیا اور ایک حقیقی جامع، عالمی ترقیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کیلئے فیصلہ سازی میں سب کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل شمولیت اور پائیدار توانائی جیسے شعبوں میں گلوبل ساؤتھ کے تبدیلی کے تجربات سے متاثر ہوکر اختراعات کے دو طرفہ تبادلے کو فروغ دینے کیلئے عالمی بینک کو آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے مالیاتی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے بیلنس شیٹ کے اقدامات کو موافق بنانے کیلئے گزشتہ سال کے دوران عالمی بینک کے اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ بڑھتے ہوئے عالمی اقتصادی چیلنجوں اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی اپنی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نئے اور رعایتی وسائل کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے نئے اور رعایتی دونوں طرح کے وسائل درکار ہوں گے۔وزیر خزانہ نے ہندوستان کے اس موقف کو دہرایا کہ ورلڈ بینک کو عالمی انڈیکس اور مملک کے تقابلی رپورٹس جیسی عالم گیر حکمرانی کے اشاریے اور نئے بی-ریڈی انڈیکس تیار کرتے ہوئے سختی سے ثبوت پر مبنی اور ڈیٹا پر مبنی نقطہ نظر اپنانا چاہیے۔ انہوں نے اس امید کے ساتھ اپنی مداخلت کا اختتام کیا کہ عالمی بینک ترجیحات کو حل، شعبوں کو بااختیار بناکر اور شراکت داری کو فروغ دے کر ایک نئے عزم کے ساتھ مستقبل کا راستہ تیار کرے گا، تاکہ 2030 کے ایس ڈی جی اور اس سے آگے کی سمت میں پیش رفت کو تیز کرنے کے قابل مستقبل کیلئے تیار ادارہ بنایاجاسکے۔
44
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آسٹریلیا میںنابالغوں کیلئے سوشل میڈیا پر قومی پابندی
ٹیک بزنس مین ایلون مسک نےتنقید کی: آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی ناراض کینبرا یکم دسمبر (ایجنسی) آسٹریلیا 16...
شام میں شروع کیے گئے حملوں کی مذمت اور بشار الاسد کی حمایت کا روسی وایرانی اعلان
ماسکو یکم دسمبر:(ایجنسی)روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان شام میں پیدا کی جانے والی نئی صورت حال پر...
اسرائیلی حملے میں ملازمین کی شہادت کے بعد فوڈ چیریٹی نے غزہ میں مہم کو روک دیا
لندن، یکم دسمبر (یو این آئی) چیریٹی ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں...
شام میں حملوں کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ ہیں: ایران
تہران یکم دسمبر (ایجنسی) موجودہ خطرے کی روشنی میں شام میں روسی فوجی اڈے پر حفاظتی اقدامات کی اطلاعات کے...