213
رانچی: سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے برسا منڈا ہوائی اڈے پر ایک مسافر کو 30 گرام گانجے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ دوران چیکنگ مسافر کے بیگ سے گانجہ برآمد ہوا۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار مسافر کا نام امل جین ہے اور وہ اصل میں ہریانہ کا رہنے والا ہے۔ معلومات کے مطابق امل جین حیدرآباد کے لیے فلائٹ پکڑنے رانچی ایئرپورٹ پہنچی تھی۔ چیکنگ کے دوران سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے اسے گانجے کے ساتھ پکڑ لیا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد ضروری جانچ کے بعد مسافر کو رانچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔