International

اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر فوجی حملہ غلطی ہے

19views

ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش کی جا ئے گی: اسرائیلی وزیر خارجہ

یروشلم، 17 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یواین آئی ایف آئی ایل) پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کو ایک غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک ایسے واقعات کو روکنے کی کوشش کرے گا۔کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے لبنان میں یواین آئی ایف آئی ایل پوزیشنوں پر گولہ باری ایک غلطی تھی اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) اور ملک کی وزارت خارجہ اسی طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے بات چیت کر رہی ہیں۔انہوں نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یواین آئی ایف آئی ایل پر حملہ کرنا ہماری غلطی تھی، اس طرح حملہ کرنا ہماری پالیسی نہیں ہے۔ ہم فی الحال اس مسئلے کے حل پر کام کر رہے ہیں۔ آئی ڈی ایف ، یواین آئی ایف آئی ایل کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور وزارت خارجہ اس مسئلے کے حل پر بھی بات کر رہی ہے۔“کاٹز نے کہا کہ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ لبنانی تحریک کی تنظیم حزب اللہ یواین آئی ایف آئی ایل کے اڈوں کے قریب کام کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ اسرائیل یواین آئی ایف آئی ایل کے خلاف کارروائی کرے۔ تاہم،یواین آئی ایف آئی ایل ان جگہوں کو ترک نہیں کرنا چاہتا، اس لیے اب ہم اس مسئلے کے حل پر کام کر رہے ہیں“۔وزیر کا خیال ہے کہ جنوبی لبنان میں فوجی آپریشن اگلے کئی ہفتوں تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مفادات لبنان کے سیاسی حل میں نہیں ہیں بلکہ ہماری سلامتی اور ہمارے شہریوں کی محفوظ زندگی کی طرف واپسی میں ہیں۔خیال رہے یواین آئی ایف آئی ایل نے جنوبی لبنان میں اپنے ٹھکانوں پر آئی ڈی ایف کی طرف سے بار بار حملوں کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مبینہ طور پر مشن کے گڑھوں پر حملہ کیا اور دو اطالوی اڈوں اور ہیڈ کوارٹر، اور بلیو لائن کی خلاف ورزی کی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.