National

تمل ناڈو میں ٹاٹا الیکٹرانکس کی فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی

29views

کرشنا گری، 28 ستمبر (یو این آئی) تمل ناڈو کے کرشنا گری ضلع میں ناگمنگلم کے قریب اُدناپلی میں ٹاٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ای پی ایل) کی فیکٹری کے موبائل فون لوازمات یونٹ میں آج زبردست آگ لگ گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ صبح تقریباً 5:45 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد کرشنا گری اور دھرما پوری اضلاع سے تمل ناڈو کے فائر اینڈ ریسکیو سروسیز کے 10 سے زیادہ فائر ٹینڈر فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ یونٹ میں رات کی شفٹ میں ملازمین کو تعینات کیا گیا تھا، جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے ۔ تاہم کالے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کی شکایت کرنے والے چار ملازمین کو نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فی الحال اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی وجہ سے یونٹ کے اندر اور اطراف میں سیاہ دھواں پھیل گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ٹی ای پی ایل کے موبائل پینل پینٹنگ یونٹ میں لگی۔کرشنا گری کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی تھنگادورائی، جنہوں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، کہا کہ آگ بجھانے کے آپریشن میں مدد کے لیے 100 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔دریں اثنا، ایک پریس ریلیز میں ٹی ای پی ایل نے کہا “تمل ناڈو کے ہوسور میں ہمارے پلانٹ میں آگ لگنے کا ایک بدقسمت واقعہ پیش آیا ہے۔ پلانٹ میں ہمارے ہنگامی پروٹوکول نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے تمام ملازمین محفوظ رہیں۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔” اور ہم اپنے ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری کارروائی کریں گے۔”

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.