6
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،5فروری:۔آج 5 جنوری 2025 کوجین برادری کے ایک وفد نےدیشوم گرو اور جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین سےرسمی ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت راکیش جین کر رہے تھے، جس میں کل 6 ارکان موجود تھے۔وفد نے گرو جی شیبو سورین کو ایک شال، گلدستہ اور کتاب ’’ابھیرامم‘‘ پیش کر کے اعزاز بخشا۔ اس موقع پر جین سماج سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہیں 20 جنوری کو ہونے والے 50ویں دکشا جی کے مبارک موقع پر ملک اور بیرون ملک سے جین برادری کے لاکھوں لوگوں کے اجتماع میں مدعو کیا گیا۔انہیں پروگرام میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔