24
وزیر اعلیٰ ہیمنت نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا
رانچی، 10 اکتوبر ( یو این آئی ) جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین نے آج ملک کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مسٹر سورین نے رتن ٹاٹا کے بے وقت انتقال پر جھارکھنڈ میں ایک دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا۔رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مسٹر ٹاٹا ملک کا ایک انمول جواہر تھے۔ انہوں نے صنعت کے ساتھ ساتھ سماجی خدمت اور انسان دوستی کے میدان میں بھی ملک و دنیا میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وہ ایک سچے قوم پرست تھے اور ان کی زندگی کامیابیوں سے بھری ہوئی تھی۔ رتن ٹاٹا ایک ایک ملک کے فرد کے دل پر راج کرتے تھے۔ ان کا انتقال قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ایشور اس نیک روح کو اپنے چرنوں میں جگہ عطا کرے۔