National

سی آر پی ایف کی آسام میں تعینات ایک بٹالین ریپڈ ایکشن فورس میں ہوگی تبدیل، کابینہ کمیٹی آن سیکورٹی نے دی منظوری!

171views

ملک کے سب سے بڑے مرکزی نیم فوجی دستہ (سی آر پی ایف) کی آسام میں تعینات ایک بٹالین ’جنرل ڈیوٹی‘ کو مستقل طور پر ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ کابینہ کمیٹی آن سیکورٹی نے وزارت کے اس فیصلہ پر اپنی منظوری دے دی ہے۔ جنرل بٹالین کو آر اے ایف میں تبدیل کرنے پر 275 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ اس اَدلا بدلی میں جو بھی موجودہ عہدے ختم ہوں گے یا نئے عہدہ تیار ہوں گے، اس سے متعلق جانکاری وزارت مالیات کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

ہندی نیوز پورٹل ’امر اجالا‘ پر شائع ایک رپورٹ میں باعتماد ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ آسام سے ملحق دوسری ریاستوں کی سرحدوں پر کئی بار فسادات ہو چکے ہیں۔ آسام، میزورم اور میگھالیہ سرحد پر ہوئے فسادات میں کئی لوگوں کی جانیں تلف ہو چکی ہیں۔ ریاست میں کسی بھی طرح کے فساد کو روکنے کے لیے اب وہاں پر مستقل طور سے آر اے ایف کی بٹالین تیار کی جائے گی۔ اس کے لیے وہاں پر پہلے سے تعینات سی آر پی ایف کی جنرل ڈیوٹی بٹالین کو آر ایف میں تبدیل کیا جائے گا۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعہ یہ تجویز کابینہ کمیٹی آن سیکورٹی (سی سی ایس) کے پاس بھیجی گئی تھی اور اب وہاں سے اس تجویز کو منظوری مل گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آر اے ایف کی مستقل بٹالین تیار کرنے میں 275 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس کا مسودہ وزارت مالیات کے پاس بھیجا جا چکا ہے۔ جانکاری کے مطابق آر اے ایف بٹالین کو اسلحہ، گولہ بارود، اسٹور، گاڑی، انسداد فساد اشیاء وغیرہ مہیا کرائے جائیں گے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.