سیئول، 26 جون (یو این آئی) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ “ہم، شمالی کوریا کے خلاف اپنی ڈرون اور انسدادِ ڈرون صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کریں گے”۔جنوبی کوریا وزارتِ دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے خلاف اپنی ڈرون اور انسدادڈرون صلاحیتیوں تیز رفتار اضافہ کرے گا۔ اس منصوبے میں 5 لاکھ ‘ڈرون آپریٹروں کی تربیت اور اگلے محاذ پر تعینات یونٹوں کو دسیوں ہزار ڈرون نظاموں کی فراہمی شامل ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “فوج 2029 تک بری فوج، بحریہ، فضائیہ اور میرین کور کے لیے 1 لاکھ 10 ہزار ڈرون تیار کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے، جس کا مقصد ہر فوجی کے معیاری سازوسامان میں ڈرون کو شامل کرنا ہے”۔ وزیرِ دفاع آہن گیو ۔بیک نے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ‘ڈرون اب محدود تعداد میں یونٹوں کے استعمال کا سامان نہیں رہنا چاہیے بلکہ ایک ہمہ گیر جنگی ہتھیار ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب فوجی، ڈرونوں کو ‘دوسرے ذاتی ہتھیار کی طرح استعمال کریں گے۔ آہن نے سکیورٹی خدشات کے جواب میں کہا ہے کہ ان نظاموں کی تیاری میں چینی پرزوں کے بجائے 100 فیصد مقامی طور پر تیار کردہ پرزے استعمال کیے جائیں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یوکرین اور مشرقِ وسطیٰ کی جنگوں میں ڈرون نظام جنگی میدان میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے اور دونوں کوریاؤں کو اپنی ڈرون صلاحیتوں میں تیزی سے اضافے کی ترغیب دے رہے ہیں۔آہن نے کہا ہے کہ ‘کم لاگت میں تیار کیے جانے والے اور بڑی تعداد میں استعمال ہونے والے ڈرون جنگ کے طریقۂ کار کو بنیادی طور پر بدل رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہےکہ شمالی کوریا بھی ڈرون سسٹم کو ترقی دے رہا ہے، جس سے جنوبی کوریا کی فوجی اور شہری تنصیبات کو لاحق خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔جنوبی کوریا کے منصوبے میں لیزر اور ہائی پاور مائیکروویو ہتھیاروں جیسے انسدادِ ڈرون نظام کو ترقی دینا اور آپریشنل ڈھانچے میں ایسی تبدیلیاں کرناشامل ہیں، جن کے تحت مرکزی کمان کے بجائے ہر فوجی شاخ خود بذریعہ ڈرون نگرانی، جاسوسی اور حملے کی کارروائیاں انجام دے سکے گی۔
ہم اپنی ڈرون اور انسدادِ ڈرون صلاحیتوں میں اضافہ کریں گے:جنوبی کوریا
مقالات ذات صلة









Users Today : 360
Users Yesterday : 512
Users Last 7 days : 3019
Users Last 30 days : 6725
Users This Month : 6711
Users This Year : 6725
Total Users : 4568268