وزیر صنعت سنجے پرساد یادو نے کیا افتتاح، کہا: جھارکھنڈ کی دستکاری اب قومی سطح پر چمکے گی
جدید بھارت نیوز سروس
کولکاتہ؍رانچی، 13 مئی: جھارکھنڈ کے روایتی فن، دستکاری اور ہینڈ لوم کی مصنوعات کو قومی سطح پر نئی پہچان دلانے کی سمت میں بدھ کے روز کولکاتہ کے تھیٹر روڈ پر ‘جھارکرافٹ ‘ کے نئے ایمپوریم کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ اس مرکز کا افتتاح حکومت جھارکھنڈ کے وزیر صنعت سنجے پرساد یادو نے کیا۔ اس موقع پر سکریٹری صنعت اروا راج کمل بھی خصوصی طور پر موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صنعت نے کہا کہ یہ ایمپوریم محض ایک تجارتی مرکز نہیں بلکہ جھارکھنڈ کے کاریگروں، بنکروں اور دیہی خواتین کی محنت اور خود انحصاری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ریاست کی دستکاری مصنوعات کو بڑے بازاروں تک رسائی حاصل ہوگی جس سے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھارکھنڈ کا تسر سلک، ڈوکرا آرٹ، بانس اور لکڑی سے بنی اشیاء ملک بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں۔ سکریٹری صنعت نے کہا کہ کولکاتہ جیسے ثقافتی شہر میں جھارکرافٹ کی شروعات دو ریاستوں کے فن اور ورثے کو جوڑنے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔ جھارکرافٹ انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ مستقبل قریب میں ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اس طرح کے نئے ایمپوریم کھولنے کا منصوبہ ہے۔ تقریب میں محکمہ صنعت کے اعلیٰ حکام اور جھارکرافٹ کے نمائندے بھی موجود تھے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594813