ہومJharkhandگریڈیہہ اور جامتاڑا میں 8 سائبر جرائم پیشہ گرفتار

گریڈیہہ اور جامتاڑا میں 8 سائبر جرائم پیشہ گرفتار

فرضی APK لنک اور KYC کے نام پر کرتے تھے ٹھگی

جدید بھارت نیوز سروس
گریڈیہہ؍جامتاڑا، 13 مئی:۔ ریاست میں سائبر جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے تحت گریڈیہہ اور جامتاڑا پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 8 سائبر ٹھگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گریڈیہہ کے ایس پی ڈاکٹر بمل کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سائبر ڈی ایس پی عابد خاں کی قیادت میں بینگ آباد کے جنگلاتی علاقوں میں چھاپہ مار کر 6 مجرموں کو گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت مہندر منڈل، کرشنا منڈل، ایشور، پنکج، رنجیت اور آدتیہ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے 11 موبائل، 13 سم کارڈ اور 5 بائک برآمد ہوئی ہیں۔ یہ گروہ فرضی APK فائل کا لنک بھیج کر لوگوں کے موبائل ہیک کر کے بینک کھاتوں سے رقم اڑا لیتا تھا۔ گرفتار ملزمان میں سے کرشنا اور مہندر پہلے بھی دہلی اور گریڈیہہ میں جیل جا چکے ہیں۔ دوسری جانب جامتاڑا پولیس نے بھی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو شاطر سائبر جرائم پیشہ افراد ، غلام محمد اور محمد مقبول انصاری کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 7 موبائل اور 9 سم کارڈ برآمد کیے ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ ملزمان جیو کسٹمر کیئر کے نمائندے بن کر کے وائی سی (KYC) اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر لوگوں سے نجی معلومات حاصل کرتے تھے اور پھر انہیں گیمنگ ایپ یا فرضی لنکس کے ذریعے دھوکہ دہی کا نشانہ بناتے تھے۔ ان مجرموں کا نیٹ ورک مختلف ریاستوں تک پھیلا ہوا تھا۔ دونوں اضلاع کی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور ٹھگی کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1930 پر رابطہ کریں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات