جے پور، 12 مئی (ہ س)۔ راجستھان میں پیر کے روز موسم کے دو مختلف انداز دیکھنے کو ملے۔ مغربی راجستھان کے باڑمیر، جیسلمیر، جودھ پور، بیکانیر اور پھلودی جیسے اضلاع میں شدید گرمی اورلو‘کا قہر دیکھنے کو ملا، جب کہ شمالی راجستھان میں سری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ سمیت کئی علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری سے لوگوں کو گرمی سے قدرے راحت ملی۔ باڑمیر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اس سیزن کا اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ اس کے ساتھ ہی باڑمیر مسلسل دوسرے دن ملک کا گرم ترین شہر رہا۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ،پاکستان سے چلنے والی گرم ہواؤں نے مغربی راجستھان کے صحرائی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔ تھار کے علاقے میں بغیر کسی رکاوٹ کے داخل ہونے والی یہ ہوائیں ہیٹ ویو کے اثر میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جیسلمیر، باڑمیر اور جودھ پور میں ہیٹ ویو کے حالات کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ آندھی اور بارش کے امکان کے پیش نظر جے پور، بھرت پور، الور اور سیکر سمیت کئی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594813