بنگلورو کی نظریں ٹاپ-2 پر، ایل ایس جی کی بقا کی جنگ
لکھنٔو، 6 مئی (یو این آئی) رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی ٹیم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں بدھ کو یہاں بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے مد مقابل ہوگی۔ اس مقابلے میں آر سی بی کی کوشش ٹاپ-2 میں اپنی جگہ یقینی کرنے اور ایل ایس جی کی گھریلو میدان پر چل رہی خراب قسمت کو مزید گہرا کرنے کی ہوگی۔یہ مقابلہ اس سیزن میں دو ایسی ٹیموں کے درمیان ہو رہا ہے جو بالکل الگ الگ سمتوں میں آگے بڑھ رہی ہیں۔ آر سی بی اس ٹورنامنٹ کی سب سے متوازن ٹیموں میں سے ایک نظر آئی ہے، جس نے اپنے نو میں سے چھ میچ جیتے ہیں۔ وہیں ایل ایس جی کی مہم لگاتار پٹری سے اترتی گئی ہے، جس نے نو میچوں میں محض دو جیت حاصل کی ہیں۔لکھنؤ فرنچائز کے لیے سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ رہی ہے کہ وہ گھریلو میدان ہونے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔ ایل ایس جی اس سیزن میں ایکانا اسٹیڈیم میں اپنے چاروں میچ ہار چکی ہے۔ جس میدان کو ٹیم کا قلعہ مانا جا رہا تھا، وہ اب تشویش کا ایک بڑا سبب بن گیا ہے۔ پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں تقریباً ختم ہو چکی ہیں، ایسے میں ٹیم اب زیادہ تر اپنی ساکھ اور لے برقرار رکھنے کیلئےکھیل رہی ہے۔دوسری جانب آر سی بی نے کھیل کے ہر شعبے میں تسلسل کا مظاہرہ کیا ہے۔ حالانکہ پچھلے میچ میں انہیں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن رجت پاٹیدار کی قیادت والی اس ٹیم نے اس سیزن میں سب سے مضبوط دعویداروں میں سے ایک بنے رہنے کیلئے کافی گہرائی اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔وراٹ کوہلی آر سی بی کی بیٹنگ لائن اپ کے اہم ستون بنے ہوئے ہیں۔ اس تجربہ کار بلے باز نے اس سیزن میں 54 سے زیادہ کے شاندار اوسط سے 350 سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ انہوں نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے استحکام اور جارحیت کا بہترین تال میل کا مظاہرہ کیا ہے۔ دیودت پڈیکل کی مہم بھی کافی کامیاب رہی ہے، جنہوں نے مڈل آرڈر میں تیزی سے رن بنائے ہیں۔ وہیں ٹم ڈیوڈ اور جتیش شرما نے اپنی زوردار ہٹنگ کی صلاحیت سے ٹیم کے فنشنگ شعبے کو مضبوطی دی ہے۔آر سی بی کا بالنگ اٹیک شاید اور بھی زیادہ متاثر کن رہا ہے۔ تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار نے اب تک 17 وکٹ لے کر بالنگ اٹیک کی قیادت کی ہے اور اس ٹورنامنٹ کے سب سے بہترین گیند بازوں میں سے ایک بن کر ابھرے ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ کی رفتار اور درستگی، روماریو شیفرڈ کی ہمہ جہت افادیت اور کرونال پانڈیا کے کنٹرول نے ٹیم کے بالنگ اٹیک کو متوازن بنایا ہے۔اس دوران لکھنؤ کے مسائل بنیادی طور پر اس کے گیند بازی کے شعبے میں تسلسل کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے خلاف ملی ان کی تازہ ہار نے ایک بار پھر ان کمزوریوں کو اجاگر کر دیا ہے۔ بورڈ پر 228 رنوں کا ایک بڑا اسکور بنانے کرنے کے باوجود ایل ایس جی رنوں کا پیچھا کرنے والی ٹیم کو روک نہیں پائی، کیونکہ اس کے گیند باز ابتدائی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔اس سیزن میں ایل ایس جی کیلئے کچھ اچھی باتوں میں سے ایک مچل مارش رہے ہیں، جنہوں نے ٹاپ آرڈر میں آکر ٹیم کیلئے قیمتی رن بنائے ہیں۔ پچھلے میچ میں نکولس پورن نے بھی اپنی پرانی لے حاصل کر لی، جب انہوں نے صرف 21 گیندوں میں 63 رنوں کی طوفانی اننگز کھیلی؛ اس سے یہ امید جگی ہے کہ ٹیم کا بیٹنگ لائن اپ ابھی بھی کسی بھی حریف ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ اگر ایل ایس جی کو اس ٹورنامنٹ میں مضبوطی سے ٹکے رہنا ہے، تو کپتان رشبھ پنت اور ایڈن مارکرم کو مڈل آرڈر میں آکر ٹیم کی زیادہ ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھانی ہوگی۔حالانکہ ٹیم کے لیے سب سے بڑی تشویش کا موضوع اس کی بالنگ ہی بنی ہوئی ہے۔ پرنس یادو نے اس سیزن میں 13 وکٹ لے کر سب کو متاثر کیا ہے، لیکن ٹیم کے سینئر تیز گیند باز محمد شامی کیلئےت یہ سیزن کافی مشکل بھرا رہا ہے؛ وہیں ٹیم کے دیگر گیند باز بھی دباؤ کے لمحات میں لگاتار اچھا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی ایکانا اسٹیڈیم میں اس سیزن میں اب تک ہوئے زیادہ تر میچ کم اسکور والے رہے ہیں، جہاں پہلی اننگز کا اوسط اسکور تقریباً 155 رن رہا ہے۔
رنوں کا پیچھا کرنے والی ٹیموں کو یہاں زیادہ کامیابی ملی ہے؛ اس میدان پر کھیلے گئے پچھلے 10 میچوں میں سے 8 میچ رنوں کا پیچھا کرنے والی ٹیموں نے ہی جیتے ہیں۔ ایسے میں اس میچ میں ٹاس کا رول کافی اہم اور فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔دونوں ٹیموں کی موجودہ فارم، ان کے اعتماد کے درجے اور ٹیم کے توازن کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ آر سی بی اس میچ کے دباؤ کو بہتر ڈھنگ سے سنبھال سکتی ہے اور ایل ایس جی کے اپنے گھریلو میدان پر چل رہے مایوس کن کارکردگی کے سلسلے کو آگے بھی جاری رکھ سکتی ہے۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594178