لاہور،4 مئی ( یو این آئی)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بلآخر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیتنے والے کپتانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ پشاور زلمی نے لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میں حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بابر اعظم اس سے قبل دو مرتبہ کسی فرنچائز کا حصہ رہتے ہوئے پی ایس ایل ٹرافی اٹھا چکے ہیں، لیکن بطور کپتان یہ پہلا موقع ہے جب وہ یہ خطاب جیت گئے ہیں۔نامور بلے باز کو بطور کپتان ٹرافی اٹھانے کےلیے 5 سیزنز انتظار کرنا پڑا۔ وہ 2022 میں کراچی کنگز کپتان رہے جبکہ 2023 سے پشاور زلمی کی قیادت کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے کامیاب ترین کپتان لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو 3 مرتبہ ٹائٹل جتوایا۔ان کے علاوہ مصباح الحق (اسلام آباد یونائیٹڈ)، ڈیرن سیمی (پشاور زلمی)، جے پی ڈومینی (اسلام آباد یونائیٹڈ)، سرفراز احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)، عماد وسیم (کراچی کنگز)، محمد رضوان (ملتان سلطانز) اور شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) بھی بطور کپتان ایک ایک مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیت چکے ہیں۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593925