ہومInternationalایران میں بچیوں کے اسکول پر حملہ، امریکی سینیٹر کا احتساب کا...

ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملہ، امریکی سینیٹر کا احتساب کا مطالبہ

واشنگٹن، 13 مارچ (یو این آئی) امریکی سینیٹر رافیل وارنوک نے ایران میں اسکول پر ہونے والے حملے میں 170 سے زائد طالبات کی شہادت پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا اور خوف و ہراس پیدا کرنے والا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر، جو ایک پادری بھی ہیں، انہوں نے اس سانحے پر ذمے داروں کے احتساب اور اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایران نے اس حملے کا الزام امریکی اور اسرائیلی افواج پر عائد کیا ہے، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق فوجی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مناب اسکول پر حملہ امریکی فوج کی جانب سے ہدف کے تعین کی غلطی تھی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رافیل وارنوک نے کہا کہ وہ قوم جس کے رہنما بچوں کی موت کو، چاہے وہ کسی بھی سبب سے ہو، اس قدر آسانی سے نظر انداز کر دیں، اسے اخلاقی اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ایرانی بچے بھی خدا کے بچے ہیں۔سینیٹر رافیل وارنوک ان 40 ڈیموکریٹک سینیٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے بدھ کے روز امریکی محکمۂ دفاع کو خط لکھ کر ٹرمپ انتظامیہ سے ایران میں شہری ہلاکتوں کے بارے میں وضاحت طلب کی۔اس مطالبے میں خاص طور پر ایران کے شہر مناب میں ایک پرائمری اسکول پر میزائل حملے کا ذکر کیا گیا ہے، جہاں 170 سے زائد طالبات شہید ہو گئی تھیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات