چنئی/ نیو یارک، 11 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کا ریلائنس انڈسٹریز گروپ امریکہ میں گزشتہ 50 سال میں بننے والی پہلی آئل ریفائنری کی تعمیر میں 300 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت شراکت داری کرے گا۔ اس بات کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیج ‘ٹروتھ سوشل، پر کیا۔ٹرمپ نے کہا، “ہندوستان میں ہمارے شراکت داروں اور ان کی سب سے بڑی نجی توانائی کمپنی، ریلائنس کا اس عظیم سرمایہ کاری کے لیے شکریہ۔”ٹرمپ نے مزید کہا،”امریکہ توانائی کے حقیقی غلبے کی طرف لوٹ رہا ہے! آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ‘امریکہ فرسٹ ریفائننگ، براؤنز ویل، ٹیکساس میں 50 سال میں پہلی نئی امریکی آئل ریفائنری کھول رہی ہے۔ یہ ایک تاریخی 300 ارب ڈالر کا معاہدہ ہے — جو کہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے، اور امریکی ورکرز، توانائی اور جنوبی ٹیکساس کے عظیم لوگوں کے لیے ایک بہت بڑی جیت ہے!”ٹرمپ نے یہ بھی کہا، “یہ ہمارے ‘امریکہ فرسٹ ایجنڈا، اجازت ناموں کے حصول کو آسان بنانے اور ٹیکسوں میں کمی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، جس نے اربوں ڈالر کے سودوں کو دوبارہ ہماری قوم کی طرف راغب کیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ پورٹ آف براؤنز ویل میں بننے والی یہ نئی ریفائنری امریکی بازاروں کو ایندھن فراہم کرے گی، قومی سلامتی کو مضبوط بنائے گی، امریکی توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرے گی اور اربوں ڈالر کے معاشی اثرات مرتب کرے گی۔ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ یہ مجوزہ ریفائنری دنیا کی صاف ترین ریفائنری ہوگی۔انہوں نے کہا، “یہ عالمی برآمدات کو توانائی فراہم کرے گی اور اس خطے میں ہزاروں ایسی ملازمتیں اور ترقی لائے گی جس کا وہ حقدار ہے۔ امریکی توانائی کا غلبہ اسی کو کہتے ہیں۔ امریکہ فرسٹ، ہمیشہ!”ریلائنس انڈسٹریز نے ابھی تک اس موضوع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
ہندوستان کی ریلائنس انڈسٹریز امریکہ کے 300 ارب ڈالر کے ریفائنری پروجیکٹ میں شراکت دار بنے گی: ٹرمپ
مقالات ذات صلة



