ہومInternationalکیرالاکے کوچی میں ایرانی جنگی جہاز لنگر انداز

کیرالاکے کوچی میں ایرانی جنگی جہاز لنگر انداز

ریپبلک ٹی وی کا رپورٹر جنگی جہاز کی فلم بنانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار

ایرناکولم ، 8 مارچ:۔ (ایجنسی) ضلع کی ہاربر پولیس نے ہفتہ کے روز ریپبلک ٹی وی کے رپورٹر سمیت تین افراد کو سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور کوچی میں بند ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی آر آئی ایس لاوان (IRIS Lavan) کو فلمانے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا۔گرفتار ہونے والوں میں ریپبلک ٹی وی کے ترواننت پورم میں مقیم رپورٹر شنکر، کیمرہ مین منی اور ڈرائیور وجے کمار شامل ہیں۔ وہ مبینہ طور پر صبح سویرے کشتی کے ذریعے جہاز کے قریب ہائی سکیورٹی والے علاقے میں داخل ہوئے اور اس کی فلم بندی کرنے کی کوشش کی۔ سی آئی ایس ایف کے افسران نے انہیں روک کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد میں انہیں ہاربر پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔اس واقعہ کے بعد، کوچی کے ڈی سی پی اسوتی جی جی نے سخت حفاظتی الرٹ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ کیرالہ کے ساحل پر غیر ملکی بحری جہازوں یا دیگر حفاظتی حساس جہازوں کی تصویر کھینچنا یا ویڈیو بنانا سختی سے ممنوع ہے۔ انہوں نے ہر اس شخص سے بھی تاکید کی جس کے پاس فی الحال اس طرح کے ویژول (Videos) موجود ہیں انہیں فوری طور پر حذف کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ معاملہ قومی سلامتی سے منسلک ہے، اس لیے حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی آر آئی ایس لاوان کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنے کے بعد کوچی کے ساحل پر کھڑا کر دیا گیا۔ سرکاری دفاعی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سری لنکا کے جنوب میں امریکی بحریہ کی جانب سے مبینہ طور پر ایک اور ایرانی جہاز آئی آر آئی ایس لاوان پر حملے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ 28 فروری کو، ایرانی حکومت نے جہاز کے تکنیکی مسائل کی مرمت کے لیے کوچی میں گودی کی اجازت کے لیے فوری درخواست کے ساتھ ہندوستان سے رابطہ کیا۔ سمندری سلامتی اور سفارتی تقاضوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، بھارت نے 1 مارچ کو درخواست کو منظور کیا۔جہاز پر سوار عملے کے کل 183 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور انہیں فی الحال کوچی اور دیگر مقامات پر ہندوستانی بحریہ کی خصوصی نگرانی فیسیلیٹی میں رکھا گیا ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر، عملے کے ارکان کو فی الحال بحریہ کی خصوصی نگرانی فیسیلیٹی چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے عملے کو ضروری طبی امداد اور رہائش فراہم کی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات