Sunday, February 8, 2026

ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور اہلیہ کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کردی

واشنگٹن، 7 فروری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کردی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما اور خاتون اول مشال اوباما کی انتہائی توہین آمیز اے آئی ویڈیو پوسٹ کی تاہم سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد انہیں پوسٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔ویڈیو میں اوباما اور ان کی اہلیہ کو بن مانس دکھایا گیا، جس پر وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک اسٹاف نے یہ ویڈیو غلطی سے پوسٹ کردی تھی جسے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔تاہم سابق صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے معاملے پر پردہ ڈالنے کی اس کوشش پر کسی کو بھی یقین نہیں کیونکہ پہلے اس ویڈیو کا دفاع کیا گیا تھا۔کملا ہیرس نے مزید کہا کہ ہم سب کو اچھی طرح پتہ ہے کہ ٹرمپ ہے کون اور اس کے نظریات کیا ہیں؟ادھرڈیموکریٹک رہنما برنی سینڈرز نے ویڈیو پوسٹ کرکے کہا کہ کیا ری پبلکنز ساتھی اس نسل پرست شخص کے سامنے گھٹنے ٹیکتے رہیں گے؟دوسری جانب اسی حوالے سے امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اوباما سے متعلق پوسٹ مکمل نہیں دیکھی، جیسےہی پتہ چلا ہم نے پوسٹ کو ہٹادیا، غلطی نہیں کی، ہزاروں چیزوں کو دیکھتاہوں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات