Saturday, December 6, 2025
ہومBiharبہار انتخابات: اویسی کی پارٹی سے سمجھوتہ نہ کرنا مہاگٹھ بندھن کو...

بہار انتخابات: اویسی کی پارٹی سے سمجھوتہ نہ کرنا مہاگٹھ بندھن کو پڑا مہنگا

اویسی نے سیمانچل میں 5 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی

پٹنہ، 15 نومبر: بہار اسمبلی انتخابات میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) نے سیمانچل علاقے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی، جس سے مہا گٹھ بندھن کو بڑا نقصان پہنچا۔ اویسی کی پارٹی نے پانچ سیٹیں جیت کر اپنی موجودگی ثابت کی، جبکہ دیگر اہم پارٹیوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔اے آئی ایم آئی ایم نے اپنے امیدوار سیمانچل کے مسلم اکثریتی حلقوں میں کھڑے کیے تھے، جن میں جوکی ہاٹ، بہادر گنج، کوچادھامن، امور اور بائسی شامل ہیں۔ اس انتخاب میں اویسی نے مسلم ووٹوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جس سے مہا گٹھ بندھن کے امیدواروں کا زور ٹوٹا اور این ڈی اے کو فائدہ پہنچا۔ خاص طور پر جوکی ہاٹ میں اویسی کے امیدوار مرشد عالم نے تین سابق وزراء کو شکست دی، جس سے انتخابی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ مہا گٹھ بندھن نے اویسی کی پارٹی کے اثرات کو سمجھنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں کئی سیٹوں پر اے آئی ایم آئی ایم کے امیدواروں کی کامیابی ہوئی۔ سیاسی مبصر سشیل شکلا کے مطابق، “اویسی کی پارٹی نے پانچ سال تک محنت کی اور اس الیکشن میں اس کا پھل مل گیا۔ یہ بات تیجسوی یادو کی حکمت عملی پر سوال اٹھاتی ہے، جس نے اویسی کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کیا۔”2020 کے انتخابات میں بھی اے آئی ایم آئی ایم نے پانچ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد اس کے ایم ایل اے نے آرجے ڈی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس بار بھی اویسی کی پارٹی نے مہا گٹھ بندھن کے لیے ووٹ کاٹنے کا کام کیا، اور اس کا براہ راست فائدہ این ڈی اے کو پہنچا۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مہا گٹھ بندھن کو اویسی کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑی۔ یہ نتائج اس بات کا غماز ہیں کہ اویسی کی پارٹی کی طاقت کو نظر انداز کرنا مہا گٹھ بندھن کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات