تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 15 نومبر: ہندستانی عوام مورچہ کے قومی صدر ڈاکٹر سنتوش کمارسمن نے آج وزیراعلیٰ نتیش کمار سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر سمن نے وزیراعلیٰ کو حالیہ انتخابات میں حاصل ہونے والی بڑی تاریخی جیت پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ڈاکٹر سمن نے کہا کہ یہ کامیابی بہار کی عوام کے اعتماد، اچھے حکمرانی کے تئیں وابستگی اور ترقی کے لیے حکومت کی سنجیدگی کی علامت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ عوامی مینڈیٹ بہار کو نئی توانائی دے گا اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ڈاکٹر سمن کا شکریہ ادا کیا۔









Users Today : 274
Users Yesterday : 212
Users Last 7 days : 2376
Users Last 30 days : 7919
Users This Month : 274
Users This Year : 7933
Total Users : 4569476