نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی ہدایات
مونگیر، 4 فروری (یواین آئی) بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور مونگیر ضلع کے تاراپور اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی سمراٹ چودھری نے محکمہ جنگلات، محکمہ سیاحت اور محکمہ آبپاشی کے سینئر افسران کو ہدایت دی ہے کہ مونگیر ضلع کے کھڑگپور سب ڈویژن سے گزرنے والے جنگلاتی علاقے میں چار کلو میٹر کے دائرے میں ”جنگل سفاری“ اور 54 کلو میٹر کے فاصلے تک ”جنگل ٹریکنگ ٹریک“ کی تعمیر کی جائے۔مسٹر چودھری نے ہدایات جاری کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگل سفاری اور ٹریکنگ ٹریک کی تعمیر کے بعد آنے والے وقت میںمونگیر ضلع کے کھڑگپور میں واقع کھڑگپور جھیل اور جنگلات ملک و بیرون ملک کے سیاحوں کے لیے کشش کا مرکز بن جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں نائب وزیر اعلیٰ نے کھڑگ پور سب ڈویژن کی مشہور کھڑگپور جھیل میں کشتی رانی (نوکا وہار) کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سیاح کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593091