National

وزیراعظم مودی نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے فون پر بات کی

159views

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی سے فون پر بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا خطے میں مشکل حالات اور اسرائیل-

حماس جنگ پر تبادلہ  خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں  نے کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے، انسانی ہمدردی کی امداد جاری رہنے کو یقینی بنانے اور امن اور استحکام کی جلد بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب مودی نے دہشت گردانہ واقعات، تشدد اور شہریوں کی جانیں تلف ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے اسرائیل – فلسطین مسئلے پر بھارت کے طویل عرصے سے چلے آرہے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا۔ صدر رئیسی نے حالات کے تعلق سے اپنے نقطۂ نظر سے واقف کرایا۔ 

دونوں رہنماؤں  نے کثیر رخی دو طرفہ تعاون میں مثبت پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ انھوں نے خطے میں رابطوں میں بہتری لانے کیلئے ایران میں چابہار بندرگاہ سے منسلک ترجیحات اور توجہ کا خیر مقدم کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.