Bihar

پٹنہ ضلع سول سرجن ڈینگی پازیٹیو پائے گئے، بہار میں ڈینگی کے ریکارڈ 423 نئے معاملے

194views

پٹنہ، 21 اکتوبر(ہ س)۔ بہارمیں ڈینگی کاقہر جاری ہے اور ہرروزنئے معاملے کی تعداد پرانے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اب ڈینگی کا انفیکشن بڑھنے لگا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ انفیکشن ایک شخص سے دوسرے میں ا?سانی سے پھیل رہا ہے۔ پٹنہ ضلع کے سول سرجن ڈاکٹر شرون کماربھی ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ فی الحال ان کی صحت مستحکم ہے اور وہ گھر میں صحت یاب ہو رہے ہیں۔پوری ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 423 نئے معاملے سامنے ا?ئے ہیں۔ موسم سرما کے ا?غاز کے ساتھ ہی ڈینگی کے معاملے میں کمی کا امکان تھا لیکن اب ڈینگی کے معاملے کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں۔ گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے پورا بہار ڈینگی کی زد میں ہے اور راجدھانی پٹنہ ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بہار کے پٹنہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 233 نئے معاملے سامنے ا?ئے ہیں۔ پٹنہ کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع جیسے بھاگلپور، سارن، مظفر پور، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، مونگیر، ویشالی ڈینگی سے متاثر ہیں۔ ریاست میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 12482 تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں صرف پٹنہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5555 ہو گئی ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ریاست میں ڈینگی کے معاملات میں کمی کے بجائے اب تک 5747 مریض پائے گئے ہیں۔ پٹنہ میں ڈینگی کے معاملات میں اضافے کے ساتھ ہی سنگین مریضوں کی تعداد میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ پٹنہ کے چار سرکاری میڈیکل کالج اسپتالوں میں کل 75 مریض زیر علاج ہیں۔ایمس پٹنہ میں 22 مریض ، ا?ئی جی ا?ئی ایم ایس میں 15 مریض ،پی ایم سی ایچ میں 25 مریض اوراین ایم سی ایچ میں 13 مریض داخل ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے 50 سے زائد مریض داخل ہیں۔
پوری ریاست کی بات کریں تو 12 میڈیکل کالج اسپتالوں میں کل 226 داخل مریض زیر علاج ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ 64 مریض بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ پاواپوری میڈیکل کالج میں ڈینگی کے 40 مریض داخل ہیں۔ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے معاملات پر پٹنہ ضلع انتظامیہ نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد پانی جمع نہ ہونے دیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔ ڈینگی میں جسم میں پلیٹ لیٹس کی کمی ہوتی ہے اس لیے جسم کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ وافر مقدار میں پانی پئیں اور صرف تازہ، ہضم غذا کھائیں۔ واضح ہوکہ ڈینگی کے حوالے سے ر اجدھانی پٹنہ میں ریاستی ڈینگی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو مریضوں کی مدد کے لیے 24 گھنٹے دستیاب ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کنٹرول روم کا ہیلپ لائن نمبر 0612-2951964 جاری کر دیا گیا ہے۔ یہاں ایک کال پر لوگ اسپتالوں میں دستیاب بیڈ اور بلڈ بینکوں میں پلیٹ لیٹس کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.