پٹنہ،21 اکتوبر :۔ بہار کے نالندہ میں ہلسا ریلوے اسٹیشن کے قریب ہفتہ کے روزایک بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا۔ یہاں ایک ہی ٹریک پر دو ٹرینیں آمنے سامنے آگئیں لیکن ٹرین کے پائلٹ نے سمجھدا ری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً ٹرین کو بریک لگا دی جس کی وجہ سے ناخوشگوار واقعہ ٹل گیا۔ واقعہ کے پیچھے اسٹیشن ماسٹر کی لاپرواہی کھل کر سامنے ا?رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز مگدھ ایکسپریس اسلام پور جانے کے لیے ہلسا ریلوے اسٹیشن کے ٹریک پر کھڑی تھی۔ اسی دوران اسلام پور سے مال گاڑی ہلسا اسٹیشن پہنچی۔ ایک ہی ٹریک پر دو ٹرینوں کے ا?نے کے بعد دونوں ٹرینوں کے پائلٹس نے سمجھداری سے کام لیا۔ مال گاڑی کے پائلٹ نے رفتار کم کر دی جس سے دونوں ٹرینوں میں تصادم ہونے سے بچ گیا۔ ریلوے مسافروں اور مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر ٹرین کے پائلٹ نے بروقت سمجھدا ری کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا تو سینکڑوں لوگ جان سے ہاتھ دھو سکتے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ہی پنڈت دین دیال اپادھیائے اور پٹنہ ریلوے لائن پر بکسر کے رگھوناتھ پور اسٹیشن کے قریب نارتھ ایسٹ ایکسپریس حادثہ کی شکار ہوگئی تھی، جس میں چار لوگوں کی موت ہوگئی تھی جب کہ کئی زخمی ہوگئے تھے۔











Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593086