International

یوکرین کے 7 راکٹوں اور 4 بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا: روسی فضائی دفاعی فورسز

117views

ماسکو: روس کے فضائی دفاعی نظام نے بیلگوروڈ علاقے میں یوکرین کے 7 ولکھا راکٹ اور چار بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کو راتوں رات تباہ کر دیا۔ روس کی وزارت دفاع نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ بیلگوروڈ ریجن کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے دن کے آغاز میں کہا تھا کہ خطے اور بیلگوروڈ شہر پر سات یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے، ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ای ڈی کے ذریعہ ہیمنت سورین کو بار بار طلب کئے جانے پر غصہ، پارٹی کارکنوں کا زبردست احتجاج

بیلگوروڈ شہر کے میئر کے دفتر نے کہا کہ بدھ کے روز بیلگوروڈ میں راکٹ کے خطرے کا اعلان کیا گیا تھا اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی تھی۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا، “17 جنوری کو، علی الصبح ماسکو کے وقت تقریباً 2.40 بجے، کیف حکومت کی جانب سے ولکھا ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم اور یو اے وی کا استعمال کرتے ہوئے روسی فیڈریشن کی سرزمین میں اہداف پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جسے ناکام بنادیا گیا۔ ڈیوٹی پر موجود روسی فضائی دفاعی نظام نے بیلگوروڈ علاقے میں سات راکٹ اور چار یوکرینی یو اے وی کو تباہ کر دیا۔”

منی پور میں پھر تشدد: عسکریت پسندوں کا سیکورٹی فورسز پر حملہ، ایک عہدیدار جان بحق

گلڈکوف نے کہا کہ علاقے میں فضائی دفاعی نظام کو دن کے وقت دوبارہ فعال کر دیا گیا جس سے فضا میں کئی اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔ گرنر نے ٹیلی گرام پر کہا، ’’ہمارا فضائی دفاعی نظام بیلگوروڈ اور بیلگوروڈ علاقے میں دوبارہ فعال ہوگیا۔ کئی فضائی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملیالی فلم کے ’بائبل میں بندوق‘ والے منظر کے خلاف عرضی، کیرالہ ہائی کورٹ کا اظہار برہمی

Follow us on Google News