National

حیدرآباد میں شدید بارشوں کے درمیان دیوار اپارٹمنٹ کی منہدم، 7 مزدور ہلاک

121views

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میں شدید بارش کے سبب لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے سبب دیوار منہدم ہو گئی، جس کے نیچے دب کر چار سال کے بچے سمیت 7 مہاجر مزدوروں کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی شب میڈچل ملکاجگری ضلع کے باچوپلی میں رینوکا یالما کالونی میں ایک زیر تعمیر اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ بدھ کی صبح تک جاری رہنے والی راحتی مہم میں کارکنوں نے ملبے سے لاشوں کو برآمد کر لیا۔

مہلوکین کی شناخٹ تروپتی راؤ (20)، شنکر (22)، راجو (25)، رام یادو (34)، گیتا (32)، ہمانشو (4) اور خوشی کے طور پر کی گئی ہے۔

مہلوک اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے تعمیراتی مزدور تھے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال بھیج دیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔

حیدرآباد اور تلنگانہ کے کچھ دیگر اضلاع میں منگل کی شام تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور درخت اکھڑ گئے۔

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ ڈی آر ایف (ڈیزاسٹر ریلیف فورس) کی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور وہ شہر کے مختلف مقامات پر پانی کے بھراؤ اور گرے ہوئے درختوں کو صاف کر رہے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری (میونسپل ایڈمنسٹریشن اینڈ اربن ڈیولپمنٹ) ڈین کشور نے جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کے ساتھ شہر کے مختلف آبی علاقوں کا دورہ کیا اور زمین پر موجود ڈی آر ایف ٹیموں کو ہدایت دی۔

تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے ہیڈ آفس میں منگل کی صبح 8.30 بجے سے شام 6 بجے کے دوران سب سے زیادہ 84.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ورنگل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں سے پانی ہٹانے اور بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے اقدامات کریں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.