National

مہوبا: پہاڑ پر بلاسٹنگ کے دوران 4 مزدوروں کی موت، کچھ مزدور ملبہ میں دبے، راحت و بچاؤ مہم جاری

138views

اتر پردیش کے مہوبا ضلع میں پتھر منڈی کبرئی کے پہرا پہاڑ میں کانکنی کا کام چل رہا تھا جب بلاسٹنگ کے دوران دھماکہ کی زد میں آنے سے کم از کم 4 مزدوروں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ کچھ مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں اور تقریباً 8 لوگوں کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال پہنچایا گیا اور مہلوکین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا۔

महोबा में बड़ा हादसा

अवैध खनन और ब्लास्टिंग के दौरान हुआ दर्दनाक हादसा

पहाड़ में विस्फोट से 4 मजदूरों की मौत

8 मजदूरों के दबे होने की आशंका@mahobapolice @Uppolice @dgpup #Mahoba pic.twitter.com/a1QgpRQZOH

— News1Indiatweet (@News1IndiaTweet) March 12, 2024

موصولہ اطلاع کے مطابق سینئر معدنیات افسر آر بی سنگھ و کانکنی انسپکٹر کے تحفظ میں غیر قانونی کانکنی کا کھیل چل رہا تھا۔ کانکنی کے دوران جب بلاسٹنگ ہوا تو دھماکہ میں کئی مزدور آ گئے جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس واقعہ کی خبر جب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ملی تو انھوں نے مہلوکین کے غمزدہ کنبوں کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو فوراً موقع پر پہنچ کر راحت رسانی کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کے مناسب علاج کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Mahoba News: अवैध खनन के दौरान बड़ा हादसा, 4 मजदूरों की मौत…8 की दबे होने की आशंका#Mahoba #illegalmining @Uppolice pic.twitter.com/KfeL53PeAV

— Punjab Kesari-UP/UK (@UPkesari) March 12, 2024

غیر قانونی کانکنی کے دوران حادثہ پیش آنے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگوں نے وہاں پر پہنچ کر زوردار ہنگامہ شروع کر دیا۔ مہلوکین کے گھر والوں نے بھی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس نے ان لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن متاثرہ کنبوں میں غم و غصہ کی لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ فی الحال ملبہ میں دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں چل رہی ہیں۔

Follow us on Google News