National

تلنگانہ میں پانی کی ٹنکی سے 30 بندر مردہ حالت میں پائے گئے

173views

حیدرآباد: تلنگانہ کے نلگونڈہ ضلع میں بدھ کو ایک پانی کی ٹنکی سے تقریباً 30 بندر مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ نندی کونڈہ میونسپلٹی کے تحت ناگرجن ساگار کے نزید واقع پانی کی ٹنکی سے بلدیہ کے ملازمین نے بندروں کی لاشوں کو باہر نکالا۔

پانی کی ٹنکی کا استعمال ہل کالونی میں تقریباً 200 خاندانوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے کیا جا رہا تھا۔ بلدیہ کے ملازمین نے ٹنکی کے اوپر دھات کی چادریں نصب کر دی تھیں۔ عہدیداروں کو شبہ ہے کہ شدید گرمی کے سبب بند پانی کے لیے دھات کی چادروں کو ہٹا کر ٹنکی میں داخل ہو گئے ہوں گے لیکن باہر نہیں آ سکے اور ڈوب کر مر گئے۔

بڑی تعداد میں بندروں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد علاقہ کے مکینوں کو اپنی صحت کی فکر ہے کیونکہ یہ سبھی اسی ٹنکی کا پانی استعمال کر رہے تھے۔ انہیں خدشہ ہے کہ بندروں کی موت 10 دن پہلے ہوئی تھی اور وہی پانی انہیں پینے کے لیے بھی دیا جا رہا تھا۔ انہوں نے لاپرواہی کے کیے بلدیہ کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.