National

منی پور میں پھر تشدد کا بازار گرم، فائرنگ میں 2 افراد کی موت، بی جے پی لیڈر سمیت 5 زخمی

168views

منی پور میں تشدد تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ واقعہ میں 2 لوگوں کی موت اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے کانگپوکپی ضلع میں دو نسلی گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 ہلاکتوں کے علاوہ ایک بی جے پی لیڈر سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

’دہلی میں برسراقتدار رہنے کے لیے بی جے پی کیا کرے گی یہ تصور سے بالاتر‘، چنڈی گڑھ میئر الیکشن تنازعہ پر راہل کا تلخ تبصرہ

بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ امپھال مغرب ضلع کے لمشانگ علاقہ واقع کڈانگ بند گاؤں کے پاس ایک کیمپ میں پیش آیا ہے۔ مئی 2023 سے اس شمال مشرقی ریاست میں تشدد کا بازار گرم ہے اور خونی کھیل بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ نسلی تشدد کے واقعات لگاتار سامنے آ رہے ہیں۔

’بہار میں موقع پرستی کی سیاست حاوی‘، خراب موسم کے سبب پورنیہ پہنچنے سے قاصر کھڑگے نے جاری کیا ویڈیو پیغام

تازہ واقعہ کے تعلق سے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کر دیا جس کے بعد گاؤں کے سویم سیوکوں نے جوابی کارروائی کی۔ اس فائرنگ واقعہ میں ایک سویم سیوک کی جان چلی گئی اور ایک دیگر سویم سیوک زخمی بھی ہوا۔ فائرنگ شروع ہونے کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان کچھ بات چیت ہوئی اور معاملہ ٹھنڈا پڑتا دکھائی دیا، لیکن حملہ آوروں پھر سے منظم ہو کر فائرنگ شروع کر دی جس سے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔

انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ پر ہندوستان کی 214 رنوں سے فتح، مشیر خان جتنا رن بھی نہیں بنائی پائی پوری ٹیم

تازہ تشدد کو دیکھتے ہوئے کڈانگ بند اور پڑوسی گاؤں کوٹرک کی کئی خواتین و بچوں اور بزرگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لے لی ہے۔ افسران نے بتایا ہے کہ نظامِ قانون بحال کرنے کے لیے اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو علاقہ میں بھیجا گیا ہے۔ اس درمیان زخمی لوگوں کو امپھال کے علاقائی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لے جایا گیا ہے۔

Follow us on Google News