واشنگٹن 11 نومبر (ایجنسی) ری پبلکن امیدوار کیلی ایوٹ کی ریاست نیو ہیمپشر کے گورنر منتخب ہونے کے بعد آئندہ برس امریکہ میں خواتین ریاستی گورنر کی تعداد 13 ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی 2022 میں 12 خواتین گورنر منتخب ہونے کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔امریکہ میں ریاستوں کے گورنر براہ راست الیکشن کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں۔ امریکی سیاست میں گورنر ایک بااختیار عہدہ ہے اور یہ ریاستی امور چلانے کے لیے اپنے تجربات کی روشنی میں پالیسیاں ترتیب دیتے ہیں۔امریکہ میں گزشتہ ہفتے پانچ نومبر کو صدارتی الیکشن کے ساتھ ساتھ 11 ریاستوں میں گورنر کے لیے بھی مقابلہ تھا اور انہی انتخابی معرکوں میں سے ایک میں کیلی ایوٹ نیو ہیمپشر کی گورنر بننے میں کام یاب ہوئی ہیں۔رگٹرز سینٹر فور امریکن ویمن اینڈ پولیٹکس کی ڈائریکٹر کیلی ڈٹمر کا کہنا ہے کہ خواتین کے ان عہدوں پر منتخب ہونے سے بہت فرق پڑتا ہے اور خواتین کے سیاست اور خاص طور پر انتظامی قیادت میں ان کا کردار نارملائز کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کیوں کہ بطور گورنر وہ خود آگے بڑھ کر قیادت کرتی ہیں محض ٹیم ممبر بن کر کام نہیں کر رہی ہوتیں۔کیلی ایوٹ سابق سینیٹر ہیں اور انہوں نے ڈیمو کریٹک مدِ مقابل جوئس کریگ کو شکست دی ہے جو اس سے قبل نیو ہیمپشر کے سب سے بڑے شہر مانچسٹر کی سابق میئر ہیں۔امریکہ کی 50 میں سے 18 ریاستیں ایسی ہیں جن میں کبھی کوئی خاتون گورنر منتخب نہیں ہوئی ہیں۔ڈٹمر کا کہنا ہے کہ اس لیڈرشپ میں بھی خواتین کی نمائندگی کم ہے۔ 50 ریاستوں میں سے صرف 13 کی گورنر خواتین ہے جسے کافی نمائندگی نہیں کہا جا سکتا۔نیو ہیمپشر میں مقابلہ کرنے والی گورنر کی دونوں خواتین امیدواروں کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ان کی صنف بحث کا موضوع نہیں بنی البتہ تولیدی حقوق کو بحث میں مرکزیت حاصل رہی۔کیلی ایوٹ حلف اٹھانے کے بعد چھٹی ری پبلکن گورنر بن جائیں گی جب کہ دیگر آٹھ خواتین گورنر ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھتی ہیں۔بعض مبصرین کی جانب سے خواتین گورنرز کی تعداد میں اضافے کو ایک ایسے وقت میں پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے جب نائب صدر کاملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کی کوشش میں ناکامی ہوئی ہیں۔
25
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
عالمی عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے
نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سابق وزیر دفاع یواو...
روس نے بین البرا عظمی بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے؛ یوکرین کا دعویٰ
روس نے ایک ہائپر سونک میزائل اور سات کروز میزائل بھی فائر کیے ہیں جن میں سے چھ کو مار...
امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور اقوام متحدہ نے ہانگ کانگ میںجمہوریت کے حامی رہنماؤں کو سخت سزا دینے کی مذمت کی
بیجنگ ۔ 21؍ نومبر۔ ایم این این۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر...
جنگ کو روکے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو گا: حماس
غزہ، 21 نومبر (یو این آئی)حماس کے سیاسی بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی...