International

جاپانی وزیراعظم کی کابینہ نے پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے قبل استعفیٰ دے دیا

27views
ٹوکیو، 11 نومبر (یو این آئی) جاپان کے وزیر اعظم شیگرو ایشیبا اور ان کی کابینہ نے پیر کی صبح ملک کے اگلے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں ووٹنگ سے قبل استعفیٰ دے دیا ۔ایشیبا انتظامیہ کے کابینہ کے وزراء نے پیر کی صبح کابینہ کے اجلاس میں اجتماعی استعفیٰ پیش کیا۔ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور کومیتو کے حکمران دھڑے کے پاس ایوان نمائندگان میں اکثریت بہت کم ہے۔ووٹنگ میں ایشیبا اور مرکزی اپوزیشن آئینی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما یوشی ہیکو نودا کے درمیان رن آف کا امکان ہے، جو تقریباً 30 سالوں میں پہلا رن آف ہوگا۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.