امور داخلہ کی مرکزی وزارت نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں رخنہ پڑنے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا
امور داخلہ کی مرکزیوزارت نے لوک سبھا سکریٹریٹ کی درخواست پر پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک کے واقعے کیانکوائری کا حکم دیاہے۔وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ CRPF کے ڈائرکٹر جنرل دیال سنگھ کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئیہے، جس میں دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ارکان اور ماہرین بھی شامل ہوں گے۔یہ انکوائریکمیٹی پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی، کوتاہیوں کی نشاندہیکرے گی اور مزید کارروائی کی سفارش کرے گی۔یہ کمیٹی سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے تجویزوںسمیت سفارشات کے ساتھ اپنی رپورٹ جلد سے جلد پیش کرے گی۔
کَل لوک سبھا میںوقفہصفرکے دوران ایوان کی کارروائی دیکھنے کیلئے آنے والے لوگوں کی گیلری سے دو افرادلوک سبھا چیمبر میں کود گئے تھے۔
اِن دونوں کو پارلیمنٹکے باہر احتجاج کرنے والے دو دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کرلیاگیا۔ اس واقعے کے بعد لوک سبھا میں افراتفری پھیل گئی۔
ایوان زیریں میںسیکورٹی میں چوک کے تناظر میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ ہاوس میں سبھیپارٹیوں کی میٹنگ طلب کی اور پارلیمنٹ ہاوس کیلئے سیکورٹی انتظامات کو مزید مستحکمبنانے کے طور طریقوں پر ایوان میں مختلف پارٹیوں کے رہنماو
کئی ارکان پارلیمنٹنے اِس واقعے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ اپوزیشن کے کچھ ارکان نے اِس واقعے پر لوک سبھااور راجیہ سبھا میں احتجاج بھی کیا۔